turky-urdu-logo

ترک قومی ائیر لائیز کا رواں سال14 ارب ڈالر کا بزنس ریکارڈ ، چئیرمین ترک ائیرلائنز

ترک ائیر  لائنز  نے رواں سال  14 ارب  ڈالر  کا بزنس کیا  ۔ ترک ائیرلائنزکے چیئرمین  احمدبولات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر  مزید400 طیارے شامل کیے جائیں گے اور ایک ارب سالانہ تک مسافر  سفر کر سکیں گے

ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ٹرکش ٹیکنک نے اپنے ایئربس A350-900 قسم کے پہلے طیارے کے بنیادی دیکھ بھال آپریشنز کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جسے ترک ائر لائنز نے 2020 میں استنبول ایئرپورٹ پراپنے بیڑے میں شامل کرنا شروع کیا تھا۔

ہینگر سے طیارے کی روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاحمد  بولات نے کہا کہ اس وقت 11 اے 350 طیارے ہیں اور درمیانی مدت میں یہ تعداد بڑھ کر 36 ہو جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید ایئربس خریدنے کے لیے کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "یہ ہماری شراکت داری کے سب سے موثر طیارے ہیں جو 787 کے ساتھ طویل فاصلے کی پروازوں میں، انجن اور فیوزیلج ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ائیرپورٹ میں موجود تمام طیاروں کی دیکھ بھال اچھےسے کی جاری ہے  لیکن فی الحال ہینگرز میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ دیگر ایئر لائنز کے طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے جگہ مختص کر سکیں۔تاہم، ہم ہینگر کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ترک ٹیکنک میں سرمایہ کاری پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں

ٹی ایچ وائی کے پاس 2003 میں صرف 60 طیارے تھے اور 2005 میں 82 طیارے تھے۔مگرآج صرف ہمارے وائیڈ باڈی والے طیاروں کی تعداد 129 ہے۔ ہمارے بیڑے میں وائیڈ باڈی والے طیاروں کی تعداد 10 گنا بڑھ گئی

Read Previous

یونان کے ساتھ مسائل باہمی بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں، ترک وزیر دفاع

Read Next

صدر ایرووان ایک روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

Leave a Reply