Turkiya-Logo-top

ترکی کے نوجوان نے روزی کمانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

ترکی کے نوجوان نے روزی کمانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

استنبول شہر میں ایک ترک شخص اپنے گاہکوں سے مار کھا کر روزی کما رہا ہے۔

2012 سے "سٹریس کوچ” کے طور پر لائسنس یافتہ، حسن رضا گنے کا کہنا ہے کہ وہ ترک مزاحیہ اداکار کمال سنال کی فلم سارک بلبلو سے متاثر ہیں، جس میں مرکزی کردار رضاکارانہ طور پر خود کو پیٹنے کی اجازت دیتاہے۔

فلم کی ایک مشہور سطر "مظلم کو میرے پاس لےآو” سے متاثر ہو کر اس نے پیسوں کے عوض لوگوں سے مار کھانی شروع کر دی جو اپنے باس یا بیوی حصہ یا ناراض تھے اور اپنی پرہشانی کو دور کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مراقبہ کرتے ہیں، دوسرے چیختے ہیں، جب کہ دوسرے تناؤ کو دور کرنے کے لیے کسی کو مارنے کا انتخاب کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی متبادل ہے جس میں کسی کو تکلیف نہیں ہوتی۔

گنے نے کہا کہ میرے زیادہ تر کلائنٹ ڈپریشن یا گھبراہٹ کے حملوں کا شکار ہیں یا اپنے روزمرہ کے معمولات کی وجہ سے تنگ ہیں۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ وہ روزانہ صرف دو سے چار کلائنٹس کو قبول کرتا ہے، اس نے کہا کہ ایک سیشن اوسطاً 10-15 منٹ تک رہتا ہے اور اسکے زیادہ تر گاہک خواتین ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں دوسرے ممکنہ طور پر دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ‘اسٹریس کوچ’ کے طور پر تربیت دینا چاہتا ہوں اور اپنے دستانے نئی نسل کے حوالے کرنا چاہتا ہوں۔

Read Previous

برطانیہ میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم، مودی حکومت پریشان

Read Next

برطانیہ نے کورونا کا علاج کرنے والی پہلی اینٹی وائرل دوا کی منظوری دے دی

Leave a Reply