turky-urdu-logo

ترکی، ملائیشیا کی پولیس سروسز کا فرانزک تفتیش کے طریقوں پر تبادلہ خیال

ترکی کی پریذیڈنسی آف پولیس اکیڈمی اور ملائیشین پولیس سروس نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی میٹنگ کے دوران فرانزک تحقیقات کے طریقوں پر نظر ثانی کی۔

اس ملاقات کا مقصد کمیٹیوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانا اور تمام شعبوں میں تجربات کے باہمی اشتراک کو بڑھانا ، فرانزک تفتیش کے طریقوں اور اطلاق کے بارے میں سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنا اور دونوں ممالک میں پولیس سروس کے فرانزک تحقیقی طریقں کے بارے میں موزنہ کرنا تھا۔

پولیس اکیڈمی کے صدر پروفیسر یلماز کولاک، رائل ملائیشین پولیس کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل داتو تان چونگ جن اور ملائیشین پولیس سروس کے 28 اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

دو طرفہ بات چیت کے بعد، اکیڈمک ممبر احمد ڈیمرڈن نے فرانزک انویسٹی گیشن کے طریقوں اور ایپلی کیشنز پر پریزنٹیشن دی۔

Read Previous

ٹرکش ایئر لائنز باسکٹ بال لیگ میں انادولو ایفسس نے کھیل اپنے نام کر لیا

Read Next

ترکی میں 28 ہزار سال پرانے اونی میمتھ کی ہڈیوں کی نمائش

Leave a Reply