fbpx
ozIstanbul

ترکی نے ایرانی جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا، 8 افراد گرفتار

ترکی کی خفیہ ایجنسی نے گزشتہ روز کامیاب اپریشن کرتے ہوئے، ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا،
جاسوس کہاں سے پکڑے گئے
ترکی کے مشرقی صوبے وین میں ترک سیکورٹی اداروں نے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجےکاروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو اسوقت حراست میں لے لیا، جب یہ افراد ایک ریٹائرڈ ملٹری آفیشل کو اغوا کرنیکی کوشش کررہے تھے۔
یہ جاسوس کس ملک کے تھے؟
ترک خفیہ ایجنسی یعنی نیشنل انٹیلیجنس آرگنائزیشن نے مقامی پولیس کے ساتھ اس کاروائی میں نہ صرف چھ مقامی سہولت کار پکڑے بلکہ اس کاروائی میں دو ایرانی جاسوس بھی پکڑے۔ ترک سورسز کے مطابق یہ ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار مقامی سہولت کاروں کے ساتھ مل کر ایک ریٹائرڈ ایرانی ملٹری آفیشل کو اغوا کرنے اور زبردستی ترکی سے ایران لیجانا چاہتے تھے۔
ترکی اور ایران تعلقات
ترک سیکورٹی آفیشلز نے پکڑے جانیوالے افراد اور مبینہ اغوا کیے جانیوالے ایرانی فوجی کی شناخت یا تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ترکی اور ایران کے تاریخی تجارتی تعلقات ہیں لیکن بعض اوقات علاقائی کشیدگیوں کو لیکر دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے دیکھائی دیتے ہیں۔ جیسا کہ شام اور آرمینیا آذربائیجان کے معاملے پر۔
اس سال فروری میں کیا ہواتھا؟
ترکی نے ایرانی قونصلیٹ کے ایک اہلکار کو بھی فروری میں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا تھا، جسکی وجہ 2019 میں ایک ایرانی شخص کو قتل کیے جانیکی تحقیقات میں تفتیش کو قرار دیا گیاتھا۔

پچھلا پڑھیں

افغانستان میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا

اگلا پڑھیں

انگولا ترکی سے ویپنز خریدنے کا خواہشمند

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے