Turkiya-Logo-top

شامی مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ درجنوں شامی مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں اور ان مہاجرین کی واپسی دہشتگردوں سے پاک علاقوں میں  ہوئی ہے ۔

ترک فوج نے شام میں جاری آپریشن کے ذریعے کچھ علاقے دہشگردوں سے خالی کروا لیے ہیں ۔

صدر ایردوان نے اعلیٰ مشاورتی بورڈ کے ارکان کے ہمراہ انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں ترکی میں موجود مہاجرین   کے لیے انتظامات اور دیگر معاملات کے حوالے سے اجلاس  کی صدارت کی ۔

صدر نے کہا کہ ترکی  نے کسی بھی صورتحال میں کبھی بھی ضرورت مندوں سے  منہ نہیں موڑا اور ترک عوام کا عقیدہ ، ثقافت اور اقدار کبھی بھی غیر ملکیوں کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر جانبدارانہ رویے کی حمایت نہیں کریں گی۔

صدر نے بتایا  کہ نصف ملین سے زائد شامی مہاجرین شام کے شمالی علاقوں میں واپس جا چکے ہیں جو ترکی کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے بعد محفوظ بنائے گئے  ہیں۔

صدر کا کہنا  تھا کہ شام میں بین الاقوامی فنڈنگ  کے تعاون سے  رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کے بعد مزید شامی مہاجرین کو ملک واپس بھیجا جائے گا۔

Read Previous

ترکی آزاد اور خودمختار فلسطین کی جدوجہد میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر خارجہ

Read Next

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

Leave a Reply