ترک وزارت خاندانی اور سماجی خدمات ڈیریا یانک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترک حکومت بیوہ خواتین کے لیے ایک نیا ہاوسنگ پرجیکٹ شروع کیا جائے گا پراجیکٹ میں دوہزار مکانات کی تعمیر کی جائے گی ۔607 ملین لیرا کے کل بجٹ کے ساتھ فی گھرانہ 300,000 ترک لیرا سپورٹ کریں گے یہ پراجیکٹ سماجی امداد کے مستفید افراد کے لیے ہوگا جن کے شوہر انتقال کر چکے ہوں اور ان کے بچوں کی تعداد کم از کم تین ہو جو 18 سال سے کم عمر کےہوں انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں میں میونسپلٹیوں اور مخیر حضرات اور فاؤنڈیشنز تعاون کریں گے مکانات کی تعمیر 80 مربع میٹر کے رقبے میں کی جائے گی ۔
ترک وزیر نے کہا کہ گھروں کی ملکیت سماجی امداد اور یکجہتی فاؤنڈیشنز (SYDV) میں ہوگی اور اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد مزید ایسے پراجیکٹ لائیں جائیں گے جو عوام کے لیے مفید ہونگے ہاؤسنگ اسکیم پراجیکٹ میں اب تک چار صوبوں، عثمانیہ، کہرامانمارس، سمسون اور بنگول میں دستخط کیے گئے ہیں۔
