ترک وزیر خارجہ نے استنبول میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
استنبول کے دولمباچے پیلس میں ہونے والی ملاقات میں ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو اور ایرانی وزیر جاوید زارف میں دوطرفہ تعلقات ، بین الاقوامی اور خطے کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک قومی انیٹلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ خاقان فیدان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
