
وزیر خارجہ ہاکان فدان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ناوابستہ تحریک (NAM) کے وزارتی اجلاس میں اپنے متعدد ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
فدان نے اپنے عراقی، کویتی، الجزائر ، ملائیشیا ، یوکرینی اور ازبک ہم منصب سے ملاقات کی۔
ترک وزیر خارجہ اس وقت NAM کے دو روزہ اجلاس کے لیے باکو میں ہیں.
قبل ازیں، انہوں نے ناوابستہ تحریک کے رابطہ کار بیورو کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔
2019 میں، آذربائیجان نے 120 ممالک پر مشتمل فورم NAM کی صدارت سنبھالی۔
Tags: ٓآذربائیجان ترکیہ