turky-urdu-logo

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی اسلام آباد میں ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور ترکیہ کے مابین خصوصی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے دونون ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زور دیا

وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے اور ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریشن کونسل کے 7 وین اعلی سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت کا پیغام بھی دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
ترک وزیر خارجہ حاقان قیدان اتوار کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے
وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ پہنچنے پر ان کا استقبال کیا تھا وزیر خارجہ حاقان فیدان اور اسحاق ڈار کے مابین ون او ون ملاقات بھی ہوئی
حاقان فیدان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی ثقافتی اور مذہبی ہم اہنگی کو تسلیم کیا گیا،
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی اسلام آباد میں سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور ترک سفارتخانہ میں ترک تاجروں سے بھی ملاقات ہوئی ۔

Read Previous

ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ، ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کریں گے

Read Next

چارسال بعد افغانستان کے لیے ترکش انٹرنیشنل ایئر لائنز کیپروازوں کا آغاز

Leave a Reply