turky-urdu-logo

ترک خاتون اول کی یونیسیف ترکیہ کے نمائندے سے ملاقات

ترک خاتون اول  امینہ ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں یونیسیف  ترکیہ کی نمائندہ ریجینا ڈی ڈومینیس سے ملاقات کی۔

یونیسیف کے زیر اہتمام بین الاقوامی چلڈرن فورم کے ایک حصے کے طور پر صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی میٹنگ کے دوران، ڈومینیس نے 2017 میں خاتون اول کی طرف سے  ترکیہ  میں شروع کیے گئے زیرو ویسٹ پروجیکٹ پر خیر سگالی دستاویز پر دستخط کیے۔

ڈومینیس  کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی  امینہ ایردوان کے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات سے نمٹنے کے کام سے بہت متاثر ہوئی ہے اور  وہ اس معاملے میں بڑھ چڑھ کر  اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

ستمبر میں خاتون اول  اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ملک کے زیرو ویسٹ منصوبے کو دنیا بھر میں توسیع دینے کے لیے خیر سگالی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

اس منصوبے کا مقصد پائیدار ترقی کے اصولوں کے تحت فضلہ پر قابو پانا اور آلودگی کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ امینہ ایردوان کی سرپرستی میں چلنے والی تعلیمی مہموں نے ترکیہ میں تعلیمی سرگرمیوں میں لڑکیوں کی شرکت کو بڑھانے میں "بہت بڑی کامیابیاں” حاصل کی ہیں۔

امینہ ایردوان  کا کہنا تھا کہ  وہ یونیسیف کے کام کو قریب سے دیکھتی ہیں اور تعلیم اور ماحولیات کے مسائل پر تعاون کرنے پر خوش ہیں۔

Read Previous

ترکیہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے ، حلوصی آقار

Read Next

یوسفیلی ڈیم کو ترکیہ کی صدی کے لیے اپنے وژن کی بنیادی ڈھانچے کی علامت ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply