خاتون اول امینہ ایردوان نے 8 مارچ یوم نسواں کی مناسبت سے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ جاری کی ہے۔
خاتون اول نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ خواتین کو رنجیدہ کرنا انسانیت کو رنجیدہ کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی ہر شکل اور طریقے کے خلاف جدوجہد میں ہم سب کی ذمےداری شامل ہونی چاہیے،ہم ہر شعبے میں خواتین کے کردار کو تقویت دینے کے لیے مصروف رہیں گے۔
عالمی یوم نسواں تمام خواتین کو مبار ہو۔