دفاعی ہتھیار تیار کرنے والی ترک کمپنی ہیولسان نے مسیجنگ کی ایک نئی اور محفوظ ایپ تیار کر لی۔ اس ایپ کو التی (Ileti) کا نام دیا گیا ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر میں تیز ترین پیغام رسانی کے لئے تیار کی جانے والی ایپ میں "وائٹ باکس کرپٹوگرافی” ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں گی۔ سکیورٹی کے لحاظ سے یہ ایپ مارکیٹ میں دستیاب دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ بڑی کاروباری کمپنیوں کے درمیان بات چیت کو محفوظ بنایا گیا ہے اور تیسرا فریق ان معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ہے۔
اس ایپ میں فوری پیغام رسانی کے ساتھ ساتھ وائس اور ویڈیو کال بھی محفوظ رہتی ہے۔ اس ایپ میں تیسرا فریق کال ڈیٹا یا مسیجنگ کو ٹریک نہیں کر سکتا ہے۔
امریکی مسیجنگ کمپنی وٹس ایپ کی پالیسی میں اچانک تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں وٹس ایپ استعمال کرنے والوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
وٹس ایپ کے اس اقدام کے بعد ترک کمپنیوں نے اپنے مسیجنگ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے نئی ایپس تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔