ترک فلم "والنٹ ٹری” ایرانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار

ترک ایوارڈ یافتہ فلم والنٹ ٹری 2 ستمبر سے فارسی ترجمے کے ساتھ ایران  کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے ۔ یہ فلم ایران کے 20 سے زائد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے ہدایت کار فیصل سوئیسال، جبکہ ابراہیم امینی اور حسین حسنی نے  اسے لکھا ہے ۔ والنٹ ٹری 1987 کے سردشت کے کیمیائی بم دھماکے کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم پہلی بار 38ویں فجر فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی

فلم کا پریمئیر شو تہران میں منعقد ہو گا  جس میں فلم کے مرکزی کردار سردار اورچن ، سیزگن آقباش اعول لر، کبریٰ کِپ، مرد یاوزجان، شبنم دِللی گِل اور رضا آقن سمیت پروڈیوسر ٹیم  شرکت کریں گی

ترک وزارت سیاحت و ثقافت اور ترک سرکاری ٹی وی چینل کے تعاون سے تیار کی گئے فلم "اخروٹ کا درخت” ایک طویل عرصے بعد ایرانی سینماوں میں نمائش کی جانے والی پہلی ترک فلم ہو گی۔

Read Previous

عالمی رہنماؤں کے بدترین سیلاب سے دوچار پاکستان سے ہمدردی کے پیغامات

Read Next

ٹیکنوفیسٹ میں ترک لڑاکا جنگی ڈرون کی نمائش

Leave a Reply