turky-urdu-logo

ترک انخلاء کے طیارے سوڈان سے بحفاظت روانہ

ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے  بتایا کہ سوڈان سے ترک شہریوں کو نکالنے کے مشن پر دو فوجی ہوائی جہاز بحفاظت روانہ ہو گئے۔

وزارت نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس ملک میں ہمارے دو C-130 طیارے جو ہمارے شہریوں کو نکالنے کے لیے سوڈان گئے تھے،ان میں سے اک پر حملہ کیا گیا۔ مگر خدا کے فضل سے وہ بحفاظت سوڈان سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

حلوصی آقار نے پہلے قیصری صوبے میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے شہریوں کو نکالنے کے منصوبے کے تحت، ہمارا ایک C-130 طیارہ خرطوم کے شمال میں واقع وادی سیدنا ہوائی اڈے پر اترا۔ ہمارے دوسرے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ہلکے ہتھیاروں سے گولیاں چل رہی تھیں۔ اس کے باوجود ہمارا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آقار نے کہا کہ ترکیہ کی ایک ٹیم نے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم یہاں سے بھیجی گئی ٹیموں کے ذریعے اس کی مرمت کر سکتے ہیں۔ آنے والی رپورٹ کے ساتھ صحیح صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ترکیہ نے جمعرات کو پانچ فوجی ٹرانسپورٹ طیارے تعینات کیے، جن میں دو A400M طیارے بھی شامل ہیں، تاکہ اپنے باقی شہریوں کو تنازعہ زدہ سوڈان سے نکال سکیں۔

قبل ازیں جمعہ کو، ترکیہ کی قومی دفاع کی وزارت نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ کا ایک C-130 انخلاء کرنے والا طیارہ جو انخلاء کے لیے وادی سیدنا ایئر بیس کی طرف جا رہا تھا، چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا۔

دریں اثنا، ترک شہریوں کے پہلے گروپ کو جمعہ کی صبح ترک مسلح افواج کے طیاروں کے ذریعے بحفاظت ترکیہ لایا گیا۔

Read Previous

سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک کار 2025 میں مارکیٹ میں آجائے گی

Read Next

بیرون ملک میں ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

Leave a Reply