Turkiya-Logo-top

سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک کار 2025 میں مارکیٹ میں آجائے گی

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور فوکسکن کمپنی کا مشترکہ پروجیکٹ نافذ کرنے والی کمپنی ’سیر‘ نے کہا ہے کہ پہلی سعودی الیکٹرک کار 2025 میں مارکیٹ میں آجائے گی۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور فوکسکن کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلی الیکٹرک کارکا ڈیزائن اور تیاری مملکت میں ہوگی۔ یہ کار اعلٰی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی۔

بجلی سے چلنے والی گاڑی کے لیے ٹیکنالوجی بی ایم ڈبلیو سے حاصل کی جائے گی جبکہ فوکسکن کمپنی گاڑیوں کا الیکٹرک سسٹم تیار کرے گی۔ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیر کمپنی 562 ملین ریال کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔مجموعی قومی پیداوار میں اس کا حصہ 30 ارب ریال تک کا ہوگا اس سے 2034 تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 30 ہزارنئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

سعودی عرب اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وژن 2030 کے مطابق ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے والے منصوبے نافذ کیے جائیں۔سعودی عرب الیکٹرک کاریں بڑے پیمانے پر تیار کرے گا۔

ملکی ضروریات کے ساتھ گاڑیاں برآمد کرنے کا بھی پروگرام ہے۔واضح رہے کہ پہلی سعودی الیکٹرک کارمنصوبہ نومبر 2022 کے دوران ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے متعارف کرایا تھا۔

Read Previous

صدر ایردوان نے ادانا میں 15 جولائی کے شہدا سے منسوب برج کا افتتاح کر دیا

Read Next

ترک انخلاء کے طیارے سوڈان سے بحفاظت روانہ

Leave a Reply