ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں ترک سفارتخانہ اپناکام جاری رکھے ہوئے ہے۔
الجیریا سے روانگی سے قبل ایک پریس بریفنگ کے دوران میلوت چاوش اولو کا کہنا تھا کہ ترکی کے سفارتی مشن اور افغانستان میں اہلکاروں کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے گیے ہیں۔
اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ ترک سفارتخانہ کابل میں کام جاری رکھے ہوئے ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کے سفارتی مشنوں میں تمام قونصلر آپریشن جاری ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ تمام تر مشکلات کے خلاف انہوں نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ترک شہری طالبان کی پیشرفت کے باعث افغانستان چھوڑ رہے ہیں جبکہ بہت سے ترک شہری ہیں جو وہاں پر رہنا چاہتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ترک حکام کی افغانستان میں متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ ان ترک شہریوں کی حفاظت اور امن کو یقینی بنایا جا سکے جو افغانستان میں رہنا چاہتے ہیں۔
