
ترکیہ میں 14 مئی بروز اتوار کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں 64 ملین ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔سپریم الیکشن کمیشن (YSK) کے مطابق اس الیکشن میں 36 سیاسی جماعتیں صدارتی انتخاب میں اور 28 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹری انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں .
صدارتی انتخابات کے لیے صدر رجب طیب ایردوان، کما ل کلچدار اوغلو ، محرم انجے، اوسینان اوغان میدان میں ہیں
ووٹنگ کا آغار اتوار کی صبح 8 بجے ہو گا۔ ووٹرز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کا رخ کر یں گے اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے
سپریم الیکشن کونسل (YSK) کے مطابق الیکشن کے نتائج سے قبل کوئی تبصرہ اور پیشگوئی کرنے پر پابندی عائد ہو گی ۔
الیکشن کے دن صبح 6 بجے سے لیکر رات 12 بجے تک الکوحل والے مشروبات اور نشہ آور اشیا کی فروخت پر پابندی ہوگی ۔سڑکوں پر سکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کے ذمہ دار حکام کے علاوہ کسی کو فرد کو ہتھیار لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔تمام عوامی تفریحی مقامات جیسے کافی شاپس ،انٹرنیٹ کیفے اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانونی کاروائی سے گزرنا پڑے گا۔
سپریم الیکشن کمیشن (YSK) کے فیصلے کے مطابق 14 مئی 2023 کو 6 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان نشریاتی ادارے انتخابات کے حوالے سے دی جانے والی خبریں اور پیغامات سپریم الیکشن کمیشن کے مطابق جاری کریں گے۔ جبکہ رات 9 بجے کے بعد نشریات آزادانہ طورپر جاری رہے گی ۔
صدارتی انتخاب دوسرے راؤنڈ میں ہونے کی صورت میں ان تمام دفعات کا اطلاق 28 مئی 2023 کو بھی ہوگا. بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالنے والے ووٹرز کی تعداد صوبوں اور اضلاع میں 360 سے 380 کے درمیان ہو گی. اگر دیہاتوں میں ووٹرز کی تعداد 400 سے زیادہ نہ ہو تو ایک ہی بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔