turky-urdu-logo

کورولوش عثمان کی ملہون خاتون نے ترک اداکار برک اوکتے سے شادی کر لی

ترکیہ کی مشہور ڈرامہ سیریل کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرہ اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نے عائشہ گل کے جان سے شادی کرلی۔

معروف ترکش اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی رہے ۔اداکارہ نے چند روز قبل اپنی منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکائونٹ سے مداحوں کیلئے شیئر کی تھیں ۔
معروف ترکش ڈرامہ سیریز کورولوش عثمان میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ‘یلدیز جاگری اتکسوائے’ نے پاکستان میں نشر کئے جانے والے ترکش ڈرامے عائشہ گُل کے مرکزی اور ترکیہ کے معروف اداکار ‘برک اوکتے’ سے شادی کی ہے۔
شادی کی تقریبات میں اداکار اور اداکارہ کے اہلِ خانہ اور دوستوں سمیت کورولش عثمان کی بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) نے بھی شرکت کی۔

Read Previous

روس سے گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کا اتفاق

Read Next

ترک صدر ایردوان اور چینی صدر شی جن پنگ کی سمر قند میں ملاقات

Leave a Reply