ozIstanbul

ترک ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیں

ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ترک شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیں، ان اشیا میں سکے،بیٹریاں، ناخن اور شیشے کے ٹکڑے شامل تھے۔

ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی کے  پیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں ہسپتال لیکر آئے ،ڈاکٹرز اور اہل خانہ میڈیکل رپورٹ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

یہ عجیب و غریب واقعہ ترکیہ کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں موجود تھیں۔

ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے 233 اشیاء نکالی ہیں جس میں 1 لیرا کے سکے، ناخن، مقناطیس، بیٹریاں، پتھر شیشے کے ٹکڑےاور اسکرو شامل ہیں۔

پچھلا پڑھیں

ترک نغمہ نگار ترگے ایورن نے عمران خان کی محبت میں گانا بنا دیا

اگلا پڑھیں

روس، یوکرین جنگ کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو چیف

تبصرہ شامل کریں