پاکستان میں رمضان المبارک کے حوالے سے امداد لے کر آنے والے ترکیہ کے وفد کی کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سنگو سے ملاقات ہوئی۔ ترک وفد نے قونصل جنرل کو رمضان المبارک میں جاری امدادی پروگرامز کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ترک وفد نے کہا کہ ہمارا مقصد رمضان کے دوران پاکستان میں ترکیہ کی انسان دوست کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، جو ضرورت مند بھائیوں کو یاد رکھنے اور ان کی مدد کرنے کی اہمیت پر مبنی ہے۔
ترک قونصل جنرل نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دیں گے
