turky-urdu-logo

ترکی کی بکتر بند گاڑی کی سب سے بڑی ڈیل

ترکی نے کینیا کی وزارت دفاع کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں سے متعلق ابتک کی سب سے بڑی انفرادی ڈیل طے کی ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترک کمپنی کینیا کی مسلح افواج کو 4×4 ہائزر آمررڈ وہیکلز یعنی بکتر بند گاڑی ڈلیور کریگی۔

91.4 ملین ڈالر کی اس ڈیل کے تحت ٹوٹل 118 ہائزر وہیکلز کینیا کو ڈلیور کی جائیں گی۔ اس ڈیل میں سپیئر پارٹس اور مرمت کے اوزار کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ان وہیکلز کی فراہمی 2022 میں شروع ہوگی اور 2023 میں مکمل ہوگی۔ یاد رہے کہ ہائزر ایک ٹیکٹیکل 4×4آرمرڈ وہیکل ہے جسکو ترک فوج ملک کے اندر اور باہر مختلف آپریشنز میں کامیابی سے استعمال کرچکی ہے۔ اس میں بارودی مواد سے دھماکے کے اثرات سے بچاو کی صلاحیت موجود ہے۔
کچھ ہی عرصہ پہلے کینیا کے علاوہ ایک اور افریقی ملک کی طرف سے چالیس ملین یورو کی لاگت سے اس وہیکل کو خریدے جانیکی کی خبر بھی دی گئی تھی۔ اس بکتر بند گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ اور رینج 700 کلومیٹر ہے، اس میں ڈرائیور اور کمانڈر سمیت 9 فوجی جوانوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانیکی گنجائش موجود ہے۔ اس بکتربند گاڑی پر ترک کمپنی ایسلسان کا ریموٹ کنٹرول ویپن سٹیشن موجودہے۔ جس پر ایک 7.62 ملی میٹر یا پھر 12.7 ملی میٹر کی مشین گن کے علاوہ چالیس ملی میٹر کے خود کار گرینیڈ لانچرمیں سے کسی ایک کو نصب کیا جاسکتا ہے۔
دیگر خصوصیات میں سٹیلائٹ نیویگیشن، گاڑی کے اندر موجود سپاہیوں کے لیے فائرنگ پورٹس، ایئر فلٹریشن اور سموک گرینیڈ لانچر قابل ذکر ہیں۔

Read Previous

ترکی جلد انطالیہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لے گا ؛ صدر ایردوان

Read Next

مڈل ایسٹ گرین اِنیشی ایٹو سَمٹ میں سعودیہ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو شرکت کی دعوت

Leave a Reply