fbpx
ozIstanbul

ترکی جلد انطالیہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لے گا ؛ صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان نے  استبول میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انطالیہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 45 ہیلی کا پٹر  روانہ کیے گئے ۔

صدر نے میڈیا کو  بتایا کہ  اب تک 57 مقامات پر آگ پر قابو  پایا جا چکا ہے جبکہ 14 مقامات پر امدادی  کاروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک روس اور آذربائیجان سے  آنے والے خصوصی طیارے بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جنگل  کے  ایک ہزار 140 مختلف مقامات پر آگ ابھی بھی  لگی ہوئی ہے ۔ 24 گھنٹے ڈرون طیاروں کے ذریعے ، آگ کی صورتحال کا فضا سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ  آگ لگنے کی وجہ  معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترکی کے جنگلات میں دو روز قبل لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کے نتیجے میں 4 افراد  جلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد افرا د زخمی حالت میں ہسپتال  منتقل کیے گئے۔

ترکی کے جنوب مشرق میں ساحلی علاقے انطالیہ   سے 75 کلو میٹر دور  غیر گنجان آباد  علاقے میں  بدھ کے روز آگ  لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے   آبادی کی طرف بڑھنے لگی  اور کئی عمارتوں کو ا پنی لپیٹ میں  لے لیا۔

انطالیہ میں ساحلی علاقے  مناوگت   میں ساحل سمندر کے قریب ایک  ہوٹل   کمپلکس  کو بھی آگ  نے اپنی لپیٹ میں  لے لیا ۔ آگ کی شدت سے آسمان کا رنگ  گہرا نارنجی     ہو گیا جس سے علاقہ مقیم میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں  خوف کا عالم دیکھا جا سکتا ہے لوگ اپنی گاڑیوں  سے نکل کر جانیں بچانے کے لیے  آگ سے دور بھاگنے لگے ۔

ترک وزیر جنگلات کا کہنا  ہے  کہ آگ زدہ علاقوں  میں کئی عمارتوں  کو خالی کروایا   جا چکا ہے جس میں سیاحتی شہر  بودروم کے ہوٹل بھی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں جنگل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 150 گائیں  اور ہزاروں بھیڑ ، بکریاں جلس گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہوا  کی سمت تبدیل  ہوتی ہے تو آگ کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

حکومتی اراکین کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع  ہو چکی  ہے ۔ انطالیہ کے مئیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں 4 مختلف مقامات پر آگ لگنا معمولی بات نہیں ہے یہ کسی کی سازش ہو سکتی جسے جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

پچھلا پڑھیں

سعودیہ: کورونا ویکسینیشن کورس مکمل کرنے والے کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی

اگلا پڑھیں

ترکی کی بکتر بند گاڑی کی سب سے بڑی ڈیل

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے