
لندن میں منعقد ہونے والے فوڈ اینڈ بیوریج فیسٹیول میں ترک کھانوں کے چرچے۔
ترکیہ کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیر اہتمام پانچ روزہ فیسٹیول نے مشہور ریجنٹ پارک میں آنے والوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔
فیسٹیول کے ڈیسٹینیشن پارٹنر گو ترکیہ نے لوگوں کی توجہ فیسٹیول کی طرف مبذول کروائی ۔ترکیہ کے شیف نے ترک کھانوں سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
لندن میں ترک سفارت خانے کے ثقافت اور فروغ کے مشیر، آرزو کہرامان یلماز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے دوسری بار میلے میں شرکت کی ہے۔
یلماز کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا میں ترک ثقافت اور کھانوں کا تعارف کروانا چاہتے ہیں اس لیے آج اس فیسٹیول کے موقع پر ہم نے اپنا اسٹال لگایا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترکی کے باورچی اسٹینڈ پر پانچ دن تک برطانویوں کے لیے ملکی کھانوں کو متعارف کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ پر لگائی گئی مارکیٹ میں ترکی کی دیگرمصنوعات بھی فروخت کی جارہی ہیں۔