turky-urdu-logo

لاہور : ترک قونصلیٹ کی جانب سے100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں معززین شہر کے اعزاز میں عشائیہ

ترک قونصلیٹ جنرل لاہور درمش باشتو نے 100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں معززین شہر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی، چین اور ایران کےقونصلز جنرل، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر عبدالشکور، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور اور دیگر کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

ترک قونصل جنرل لاہور درمش باشتو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاک ترک تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی ۔

تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا۔

Read Previous

پاکستان:پاک ترک معارف سکول اینڈ کالجز میں 100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں تقریب کا اہتمام

Read Next

جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایردوان کا پیغام

Leave a Reply