
پاک ترک معارف سکول اینڈ کالجز میں 100 ویں ترک یوم جمہوریہ کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ترک قونصل جنرل کراچی جمال سانگو نے خصوصی شرکت کی۔
یہ تقریب اتحاد اور ترقی کی صدی کو اجاگرکرتی ہے۔
اس تقریب نے مشترکہ اقدار اور ثقافتی تبادلے پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔
پاک ترک معارف کی فعال شمولیت بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کی علامت ہے۔
تقریب میں بچوں کی پر فارمنس نے چار چاند لگا دیے۔