turky-urdu-logo

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ائیر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ، ترکیہ کی کمپنی کی بولی منظور

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ائیر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مختلف ممالک کی کمپنیوں نے بولیاں لگائیں ، جِس میں ترکیہ کی کمپنی کی بولی منظور کر لی گئی۔ ذرائع کےمطابق ترکیہ کی کمپنی کی دستاویزات پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کراچی میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری پر ترکیہ کی کمپنی کو آؤٹ سورسنگ کے لیے اسلام آباد ائیر پورٹ حوالے کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ٹینڈر کی منظوری وفاقی کابینہ سے بھی لی جائے گی۔

Read Previous

فلسطینی مزاحمت کا 1 سال مکمل ہونے پر پاکستان میں "فلسطین سے اظہارِ یکجہتی ” کا دِن منایا گیا

Read Next

2024 کے نوبل انعام، جیفری ہنٹن اور جان ہوپ فیلڈ کے نام

Leave a Reply