turky-urdu-logo

ترک سینٹرل بینک کا بونڈز کی نیلامی کے ذریعے زرمبادلہ بڑھانے کا فیصلہ

ترک سینٹرل بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے بونڈز نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹرل بینک کے گورنر ناجی آبال نے ماہرین معاشیات کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ جب حالات سازگار ہو جائیں گے اس وقت مرکزی بینک ایک شفاف طریقے سے اپنے منصوبے کو عوام کے ساتھ رکھے گا۔  فی الحال بینک ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ افراط زر کو قابو کرنے کے لئے مرکزی بینک تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا۔

قیمتوں میں استحکام سے ہی مالیاتی اور میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سخت مالیاتی پالیسی سے معاشی سرگرمیوں میں کچھ بہتری آئے گی لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت مالیاتی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے ٹرکش لیرا میں بچت کرنا شروع کر دی ہے۔ ڈالرائزیشن کا رجحان بتدریج کم ہو رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور قیمتوں میں استحکام سے کاروباری لاگت میں کمی آئے گی۔

مرکزی بینک کے گورنر ناجی آبال نے واضح کیا جب تک مہنگائی کی شرح 5 فیصد تک نہیں آ جاتی سخت مالیاتی پالیسی جاری رہے گی اور شرح سود میں کمی کا فی الحال دور دور تک کوئی امید نظر نہیں آتی۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کے حالات

Read Next

آذربائیجان: نومبر سے اب تک 14 افراد بارودی سرنگوں سے جاں بحق ہو گئے

Leave a Reply