Turkiya-Logo-top

کورونا کی نئی قسم اومریکون کے باعث ترکی نے موروکو جانے والی پروازیں معطل کردیں

کورونا وائرس کی نئی قسم اومریکون کے خطرے کے پیش نظر ترکی سے موروکو جانے والی پروازوں کو 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔

موروکو نے کورونا کی نئی قسم اومریکون کے باعث دنیا میں پھیلتے ہوئے خطرے کےپیش نظر 30 نومبر سے 13 دسمبر تک تمام پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترکش ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ ہماری فلائٹس کورونا وائرس کے باعث معطل کر دی گئیں ہیں تاکہ کورونا کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

پیگاس ائیر لائن کا کہنا ہے کہ وہ 13 دسمبر کو موروکو کے لیے اپنی پروازیں شروع کریں گے۔

ترکی نے بھی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ان ملکوں میں کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔

Read Previous

سعودی عرب: عمرہ کرنیوالے افراد کے لیے حکومت کا بڑا اعلان

Read Next

ترک پارلیمنٹ اسپیکر کی رومانیہ کو ملک کی 103 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

Leave a Reply