پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ترک سفیر نے صدر ایردوان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران پاک ترکیہ تعلقات اور پاکستان میں موجود ترک کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 3 جون 2023 کوصدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ترکیہ گئے تھے۔

															