turky-urdu-logo

ترک سفیر مہمت پچاجی کا سیالکوٹ اور گوجرانوالہ چیمبرز کا دورہ

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ چیمبرز کا دورہ کیا

ورکنگ وزٹ کے پہلے دن ترک سفیر نے سیالکوٹ میں سر جیکل انسٹرومنٹ میں مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چئیر مین جہانگیر باجوہ کے ساتھ ایسوسی ایشن کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور ترک پاک دوستی پر تبادلہ خیال کیا انکا۔ کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان رشتہ ہر ابھرتے ہوئے سورج کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

دورے کےدوران ترک سفیر مہمت بچاجی نے سیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کا وزٹ کیا ۔ترک سفیر نے سیالکوٹ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین عبدالغفور ملک اور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران سے ملاقات بھی کی انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کا بھائی چارہ محبت، احساسات اور تاریخ کے اٹوٹ  جذبے پر استوار ہے۔

ترک سفیر نے گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ترک سفیر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کے صدر ضیاء الحق اور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران سے ملاقات کی۔ ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ضروت کے عین مطابق ترک مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کروائیں گے۔

ترک سفیر اس وقت لاہور کے دورے پر ہیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک ٹیکنیک ایئر سربیا کو بیس کی بحالی کی خدمات فراہم کرے کے لیے تیار

Read Next

صدر ایردوان نے استنبول میں نئے بحال شدہ ایدوس قلعہ کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply