turky-urdu-logo

پاکستان میں ترکیہ کے نامزد سفیر مہمت پچاجی کی صدر پاکستان سے ملاقات

پاکستان میں ترکیہ کے نامزد سفیر مہمت  پچاجی نے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔  ملاقات میں محمد پچاجی نے اپنی سفارتی اسناد ڈاکٹر عارف علوی کو پیش کی ۔ ایوانِ صدر میں ترک سفیر کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنربھی  پیش کیا گیا۔  ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی  سلامتی ، پاک ترک دوستی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی  اور اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کی۔ ترک سفیر مہمت پاچاجی نہ صرف ایک منجھے ہوئے ڈپلومیٹ ہیں بلکہ ایک دانشور اور معلم بھی ہیں۔ وہ ترکیہ کے ویٹی کن سٹی میں سفیر رہ چکے ہیں اور اسکے علاوہ انہوں نےمحکمہ مذہبی امور میں بطور ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی امور کے علاوہ واشنگٹن کے ترک سفارتخانے میں کونسلر برائے مذہبی و سماجی امور کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ کئی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی منسلک رہے اور انہیں تفسیر قرآن کا ماہر تصور کیا جاتا ہے۔ مہم ت پاچاجی نے جارج ٹاون یونیورسٹی، ویسلی تھیولوجیکل مدرسہ، انقرہ یونیورسٹی ، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ملائشیااور کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب سمیت کئی تعلیمی و تحقیقی اداروں میں بطور وزٹنگ فیکلٹی تعلیم دی۔

Read Previous

بڑھتی مہنگائی کو قابو پانے کے لیے ترک حکومت کا نیا اقدام

Read Next

فرانس میں روایتی ترک میلہ منعقد

Leave a Reply