Turkiya-Logo-top

فرانس میں روایتی ترک میلہ منعقد

فرانس کا شہر گوسین وِل روایتی ترک میلے کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترک اسلامی یونین برائے مذہبی امور DITIB  سے منسلک گوسینوِل اُلو جامع مسجد سوسائٹی  کے زیرِ انتظام منعقدہ چھٹے روایتی ترک میلے میں اناطولیہ کے کھانوں اور ثقافت کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

میلہ، گوسین وِل میں خاص طور پر قائم کئے گئے کمپلیکس میں یکم جولائی کو شروع ہوا۔ میلے کے دوسرے دن زائرین نے مہتر بینڈ کی ہمراہی میں اور ترک پرچموں کے ساتھ میلے کے احاطے تک مارچ کی۔

ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ فرانسیسی شہریوں کی بھی شرکت سے منعقدہ اس میلے میں ہالینڈ سے مہتر بینڈ، جرمنی سے ترک لوک موسیقی کے گروپ اور ترکی سے فنکار شامل ہیں۔

گوسین وِل سوسائٹی برائے کھیل و ثقافت کے سربراہ مصطفیٰ چیلیبی نے کہا ہے فیسٹیول سے ہمارا مقصد فرانس میں مقیم تیسری اور چوتھی نسل کو اور دیگر ثقافتوں سے منسلک افراد کو ترک ثقافت سے متعارف کروانا ہے۔

فیسٹیول میں ترکی کے سفیر سردار بیلین تیپے، پیرس کے اتاشی برائے دینی امور ابراہیم اشتان، گوسین وِل بلدیہ مئیر عبدالعزیز حمیدہ اور نائب بلدیہ مئیر ترک الاصل میلسا آرلاک جیلان نے بھی شرکت کی۔

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے نامزد سفیر مہمت پچاجی کی صدر پاکستان سے ملاقات

Read Next

سیرو سیاحت کے شوقین افراد کے لیے مفت ترکیہ گھومنے کا موقع

Leave a Reply