
ترکش ائیر لائن نے جنوبی ترکیہ کے زلزلے میں متاثرہونے والے علاقوں سے 30 ہزار افراد کو بحفاظت محفوظمقام پر منتقل کر دیا۔
ترکش ائیر لائنز کے سینئر نائب صدر یحیی تور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں سے ہمارے شہریوں کا انخلاء جاری ہے – ادانا، غازینتپ، ایلازیگ، سانلیورفا، آدیامن، دیارباقر، ملاتیا،قہر مان ماراش سے 19 ہزار 20 افراد کو لے کر گئے تھے، اور آج ہم مزید 30 ہزار افراد کو نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پیر کی صبح آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے کم از کم 12ہزار 8 سو73 افراد ہلاک اور 62 ہزار92 دیگر زخمی ہوئے۔
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہر مان ماراش صوبے میں تھا، جس نے 10 صوبوں کو نشانہ بنایا اور جس سے 13 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔
لبنان اور شام سمیت خطے کے کئی پڑوسی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔