
ترکش ایئر اسپیس انڈسٹری کے ذریعہ تیار کردہ بغیر پائلٹ کے چلنے والے اکسونگور ڈرون طیاروں نے ایک ہزار گھنٹہ طویل پرواز کا ریکارڈ قائم کر لیا۔
ترک ائیرو اسپیس انڈسٹری نےٹوئٹر پر کہا کہ اکسونگور ڈرون ترکی کے میل کلاس میں نئی جدت کے ساتھ تیار کردہ پہلے ڈرون ہیں۔
اکسونگور ڈرون ترکش ائیر اسپیس ، میل، یو اے وی کی مینیو فیکچرنگ کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔
یہ ڈرون ایک وقت میں ملٹی رول انٹیلی جنس ، نگرانی ، جاسوسی اور اٹیک مشن انجام دے سکتا ہے اور اپنے سیٹ کوم پے لوڈ کی مدد سے کافی دور تک آپریشنل لچک فراہم کرتا ہے۔
سیٹ کوم آن دی موو (ایس او ٹی ایم) ٹر مینلز کو مقامی طور پر ترک انفارمشن ٹیکنالوجیز نے تیار کیا ہے۔
فضائی ایس او ٹی ایم ٹر مینلز سیٹلائٹ مواصلات کے ساتھ ڈرون فراہم کرتے ہیں۔ایس او ٹی ایم پراجیکٹ 2014 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ سیٹلائٹ موڈیم سسٹم کو ابتدائی طور پر ڈرون کے مسلح وزن کے دائرہ کار میں تیار کیا جا سکے۔
فی الحال، فرم 2018 میں ترکش ائیرواسپیس انڈسٹری کے ساتھ 2018 میں کیے گئے معاہدے کے دائرے کار میں براڈ بینڈ سیٹلائٹ مواصلاتی نظام تیار کر رہی ہے۔
اکسونگور 750 کلو گرام پے لوڈ ایک وقت میں اْٹھا سکتا ہے اور 40،000 فٹ کی بلندی پر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اکسونگور نے اپنا پہلا فیلڈ مشن 2021 کی دوسری سہ ماہی میں شروع کیا تھا۔