turky-urdu-logo

اداکارہ اسرا بلگچ کے 2020 میں اثاثوں کی کل مالیت

ترک اداکارہ اور ماڈل ایسرا بلگچ تاریخی ڈرامہ سیریز  ارطغرل غازی میں مشہور کردار حلیمہ خاتون سے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ  2014 سے 2018 تک  ڈرامہ کا حصہ رہیں۔ اس وقت اسرا کرائم سیریز ریمو میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ۔ اس تمام تر توجہ اور محنت کے ساتھ  2020 میں ایسرا بلگچ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 5 ملین امریکی ڈالر رہی۔

مالیت                     5  ملین ڈالرز

عمر                        27  سال

تاریخ پیدائش               14  اکتوبر  1992

قد                         پانچ فٹ دس انچ

وزن                        68 کلوگرام

5 ملین ڈالرز اثاثوں کی مالیت کے ساتھ ، ایسرا بلگچ نے اپنی ٹیلی ویژن سیریز ارطغرل غازی جو ان کی مقبولیت کی وجہ بھی بنا سے خاصا کمایا علاوہ ازیں اسی سال ریلیز ہونے والی ترک فلم فریگمین میں بھی اسرا نے نمایاں کردار ادا کیا۔

ایسرا بلگچ 14 اکتوبر 1992 کو ترکی کے شہر انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2014  میں گوحان طورے جو کہ ایک  ترک فٹ بالر ہیں سے رشتہ قائم کیا۔ اور جوڑے نے 21 اکتوبر 2017 کو شادی کی تھی ، لیکن 17 جون ، 2019 کو ان کی طلاق ہوگئی۔ انقرہ کی ، بلکینٹ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس وقت اسرا لاء کے شعبے میں استنبول سئیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

Read Previous

استنبول کے اسقدر ضلع میں ساحل پرخشک بیج کھانے پر پابندی عائد

Read Next

ترکی: بے روزگاری میں معمولی کمی، اپریل میں بے روزگاری 12.8 فیصد رہی، ادارہ شماریات

Leave a Reply