TurkiyaLogo-159

ترک اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں  عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے  پاکستان پہنچ گے۔ ترک اداکار نے  کراچی  میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی  اور اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ میں ویڈیوز بھی  شیئر کیں۔ ترک اداکار نے    اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کے کے لیے یہاں آئیں ہیں ۔انہوں  اپنے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی اپیل  کی ۔ پاکستانی مداحوں نے  جلال آل کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا  کیا  اور انہیں حقیقی ہیرو بھی قرار دیا ۔ترک ادا کار  نے سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا  اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں۔

ترک اداکار سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بیرون ملک سے آنے والے پہلی شخصیت ہیں۔ تاہم ان کے بعد مزید ترک اور دیگر  عالمی اداکاروں کے بھی پاکستان آنے کے امکانات ہیں ۔

 

 

 

Alkhidmat

Read Previous

گوگل نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم کے لیے بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا

Read Next

آرمینیائی فوج کے کاراباخ سرحد پربلا اشتعال حملے،50 آذری فوجی شہید، ترکیہ کا انتباہ

Leave a Reply