ترک ریاستیں اپنی مشترکہ سیٹلائٹ بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
ترک ریاستوں نے سیٹلائٹ بنانے کے لیے انجینئروں کی ایک مشترکہ ٹیم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترک ریاستوں کی تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزوفخید عظیموف نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے انقرہ میں ترک خلائی ایجنسی کی میزبانی میں ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔
میٹنگ میں، انہوں نے اپنے کیوب سیٹ پراجیکٹ کے لیے ایک ٹیکنیکل ریسرچ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹیم، قازقستان کے ایک تحقیقی مرکز میں پراجیکٹ کا انعقاد کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا حتمی مقصد کیوب سیٹ کو خلا میں بھیجنا ہے تاکہ ہمارے رکن ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں پڑھنے کا مزید موقع مل سکے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ خلائی تحقیق پر یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے درمیان تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
