ozIstanbul

سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی ہی ترکی کی سیاسی آزادی کی ضمانت ہے؛ صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ” جدت اور ٹیکنالوجی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہی ترکی کی سیاسی آزادی کی ضمانت بھی ہے۔”

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) اور ترک اکیڈمی آف سائنسز (TÜBA) سائنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے صنعت کے تمام شعبوں میں بہتری کی طرف  نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اہدف کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔  صدر کا کہنا تھا  کہ تکنیکی آزادی ہی سیاسی آزادی کی ضمانت ہے لہذ ا ہم  اپنے  اصولو ں کو اپناتے ہوئے  کام جاری رکھیں  گے۔

صدر نے کہا کہ ترکی نے حال ہی میں سائنس، سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے،

"اس طرح سے، ہمارا ملک اپنی ٹیکنالوجی کو اعلیٰ سطحوں تک لے کر اپنی کوششوں کے ثمرات حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اس سال  دس قدم مزید آگے  بھرتے ہوئے گلوبل انوویشن انڈیکس میں 41 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہےاور ٹاپ 50 لیگز میں سب سے زیادترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "پچھلے مہینے کے آخر تک، ہم نے 221 بلین ڈالر کی سالانہ برآمدات کی ہیں  اور ہمیں امید ہے کہ وہ دن قریب ہیں جب ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارا ہدف  پروڈکشن ، سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات  میں اضافہ کرنا ہے

 

پچھلا پڑھیں

پاکستان بھی اومیکرون کے وار سے نہ بچ سکا، 75 کیسز کی تصدیق

اگلا پڑھیں

آذربائیجان کی فلم انڈسٹری ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے