turky-urdu-logo

ترک فضائیہ یوم پاکستان پر فضائی کرتب دکھائے گی

ترک ائیر فورس کی خلا باز ٹیم کل یوم پاکستان کے موقع پر  پاکستان کی فضاوں میں انوکھے انداز میں جلوہ افروز ہو گی۔

ترکی کے قومی دفاعی وزیر کے مطابق ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ترک فضائیہ کی ٹیم "سولوترک” برادر ملک پاکستان کے قومی دن کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے پہلے تجرباتی پرواز لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پا کستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے پہچ چکی ہے۔ پرفارمنس میں حصے لینے والے ترکش ایف 16 اور اسٹنٹ ٹیم سولوترک نے پہلی بار 2011 میں سرگرمیوں میں شرکت کی تھی۔

Read Previous

فلسطینیوں کی مزید زمین پر قبضہ امریکی صدر بائیڈن کی اجازت سے مشروط ہے، اسرائیلی وزیراعظم

Read Next

ترکی کے خواتین حقوق کے "استنبول کنونشن” سے دستبرداری پر مایوسی ہوئی، امریکی صدر جو بائیڈن

Leave a Reply