ترکی کے صدارتی ترجمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کےفرانس میں اسلام مخالف منصوبوں پر شدید تنقید کی۔
فرحتین التن نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "صدر میکرون کا حالیہ اسلام دشمن بیانیہ بے چین یورپی سیاستدانوں کی مطابقت کے لئے جدوجہد ظاہر کر رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میکرون کی یورپ میں قیادت سنبھالنے کی ناکام کوشش ان کو اسلامو فوبیا ، زینوفوبیا ، اور ہمارے صدر ایردوان کے خلاف بیانات پر اکسا رہا ہے۔
التن نے زور دے کر کہا کہ میکرون فرانس اور یورپ میں سیاسی مفادات کے لیے خوف اور لاعلمی کو ہتھیار بنانے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے۔
"ہمیں ایسی غیر ذمہ دار شخصیات کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے جن کے بیانات اور اقدامات محض بیانیہ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف دشمنی کا سبب ہیں۔ میکرون جیسے سیاستدان اپنے ملک میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پورے مذہب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔