ozIstanbul

خواتین کے خلاف تشدد عالمی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے پر عزم جدو جہد کا عزم کرلیا۔

صدر ایردوان نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک عالمی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ان کی حکومت خواتین کے خلاف بدسلوکی، خواتین کو ہراساں کرنے، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ انکی حکومت ہمیشہ خواتین کے لیے کھڑی ہے،صدر ایردوان نے اخلاقی اور انسانی اقدار کو مضبوط بنا کر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عزم کیا۔

پچھلا پڑھیں

بھارت اور بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اگلا پڑھیں

افغان حکومت نے خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے دی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے