ozIstanbul

ترک صدر ایردوان کا آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر پیغام

ترک صدر ایردوان نے برادر ملک آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع  پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا

صدر کا پیغام میں کہنا تھا کہ میں اس فتح کے موقع پر جب آذربائیجان نے اپنے مقبوضہ علاقے  آزاد کروائے برادر ملک   کو     طے دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر  نے ملک و قوم  کی سلامتی کے لیے قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں  کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

ترک نائب صدر فوات اوکتائے  نے بھی ٹوئٹر پیغام میں آذربائیجان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل آذربائیجان نے 44 دن کی  جدوجہد  کے بعد اپنے  مقبوضہ علاقے آزاد  کروائے  اور فتح کا جھنڈا گاڑا ۔

نائب صدر نے جنگ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور  ہمسایہ ملک سے اظہار یکجہتی کے اظہار کے لیے دو ملک ایک ملت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

آذربائیجان کی افواج نے گزشتہ برس  8 نومبر کو آرمینیا کے قبضے سے اپنے علاقے آزاد کروائے جس کے بعد صدر الہام علیوف نے اس دن کو یوم فتح کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

پچھلا پڑھیں

1998 کے بعد آسڑیلیا کرکٹ ٹیم نے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

اگلا پڑھیں

تمام ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں، دوحہ معاہدے کے پابند ہیں؛ افغان وزیر داخلہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے