
ترک صدر ایردوان نے برادر ملک آذربائیجان کے یوم فتح کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا
صدر کا پیغام میں کہنا تھا کہ میں اس فتح کے موقع پر جب آذربائیجان نے اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کروائے برادر ملک کو طے دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے قربانی دینے والے بہادر سپاہیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
ترک نائب صدر فوات اوکتائے نے بھی ٹوئٹر پیغام میں آذربائیجان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل آذربائیجان نے 44 دن کی جدوجہد کے بعد اپنے مقبوضہ علاقے آزاد کروائے اور فتح کا جھنڈا گاڑا ۔
نائب صدر نے جنگ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور ہمسایہ ملک سے اظہار یکجہتی کے اظہار کے لیے دو ملک ایک ملت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔
آذربائیجان کی افواج نے گزشتہ برس 8 نومبر کو آرمینیا کے قبضے سے اپنے علاقے آزاد کروائے جس کے بعد صدر الہام علیوف نے اس دن کو یوم فتح کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔