
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی شین توپ سے باکو میں ملاقات کی۔
با کو میں صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات 30 منٹ تک جاری ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ترک پارلیمنٹ کا وفد بھی ملاقات میں اسپیکر کے ہمراہ تھا۔
ترک اسپیکر مصطفی شن توپ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ باکو پہنچے جہاں آذربائیجان کے حکام نے ائیر پورٹ پر ان کا پرتباک استقبال کیا۔
مصطفی شن توپ جمعرات تک آذربائیجان میں قیام کریں گے اور پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت سمیت دیگر حکوتی اراکین سے ملاقاتیں کریں گے علاوہ ازیں آذربائیجان میں ترک کاروباری افراد سے بھی ملیں گے۔