ترک مشہور تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ایگن التان نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل باربروس کا ٹریلر مداحوں سے شئیر کر دیا ۔
انگین لتان کی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں شاندار اداکاری کے بعد انہیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی نا صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں اداکار کو پسند کیا جا ر ہا ہے۔
اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئے ڈرامہ سیریل کا ٹریلر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو اس کے جلد نشر ہونے ک نوید بھی سنائی۔
قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ڈرامے کی پہلی قسط 9 ستمبر کو نشر کی جائے گی۔
ڈرامے کی پہلی قسط میں 30 منٹ کی مسلسل لڑائی دیکھنے کو ملے گی جس کی شوٹنگ دو ماہ کے طویل عرصے میں مکمل کی گئ۔
