
ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے۔
مصطفیٰ شَن توپ بیان محل کویت کے نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد آل صباح سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے ملاقات میں دو طرفی تعلقات میں بہتری اور خطے کی صورت حال پو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے شیڈول کے مطابق مصطفیٰ شَن توپ اور ان کےہمراہ پارلیمانی وفد کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم سے بھی ملاقات کریں گے۔
کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد آل صباح اور وزیر مملکت برائے امور کابینہ مصطفی شن توپ کی سربراہی میں آئے ترک وفد کا استقبال کریں گے۔ ترک وفد تمام اعلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد کل ترکی واپس لوٹیں گے۔