Turkiya-Logo-top

برطانیہ کا یورو فٹ بال چمپین بننے کا خواب چکنا چور، اٹلی 2020 کا فاتح

اٹلی کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر یورو کپ 2020 کی چیمپین بن گئی۔

اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ویمبلی اسٹیڈیم میں سخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد اٹلی نے دوسری مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

انگلینڈ نے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں انٹری دی تھی۔

کھیل کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں ہی انگلینڈ کے لوک شا نے گول کر کے ٹیم کو نفسیاتی برتری دلادی، تاہم اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے میچ کے 67ویں منٹ میں گول کر کے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا اور ٹیم کو دباؤ سے نکال لیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ مقابلہ ہوا اور پہلے 90 منٹ میں ایک، ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور معاملہ پنالٹی شوٹس پر پہنچا۔

پنالٹی شوٹس میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2-3 سے شکست دے کر فٹبال کی یورپی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

جیت کے بعد تقریب کے دوران اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ روم آرہا ہے، یہ روم آرہا ہے‘، دراصل انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے ترانے کے مشہور گیت ’یہ گھر آرہا ہے‘ کا مذاق اڑایا تھا۔

جیت کا جشن منانے کے لیے اٹلی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں ‘یورو کپ’ اور ‘کوپا امریکا’ کو ایک سال کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

Read Previous

ترکی: آوارہ جانوروں کے لئے ایمبولینس سروس

Read Next

ترک پارلیمینٹ کے اسپیکر مصطفی شن توپ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

Leave a Reply