fbpx
ozIstanbul

ترکی:اسرائیلی ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار

ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 مشتبہ جاسوس گرفتار کر لیے۔

ان مشتبہ جاسوسوں کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اُن طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔

مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ایک سال سے جاری انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کیا تھا۔

مشتبہ افراد کی تقریباً ایک سال تک ، تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کے طریقوں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

پچھلا پڑھیں

پاکستان: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید

اگلا پڑھیں

کابل: پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نائب وزیراعظم سے ملاقات

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے