منگل کے روز ترک بین الاقوامی مائیگریشن فلم فیسٹیول نے اپنی فیچر فلموں کی کیٹیگری کے لیے جوری کے ممبروں کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں منتظمین نے کہا کہ مقابلہ کا بین الاقوامی جوری بورڈ سات ممبروں پر مشتعمل ہو گا ، جس میں ترکی کے مشہور فلم ساز نوری بلج سیلان جوری کی صدارت کریں گی۔
جیوری کے ممبروں میں امریکی اداکار اور ہدایتکار ڈینی لیبرن گلوور ، بوسنیا کے اداکار امیر ہڈزیہ فزبیگووچ ، چینی نژاد امریکی اداکارہ جون چن ، ڈینش فلم ڈائریکٹر لون شیرفگ ، تین مرتبہ آسکر یافتہ برطانوی ڈیزائنر سینڈی پاول ، اور ایرانی اداکارجنہوں نے سن 2016 میں کینز کا بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا شہاب حسینی شامل ہیں۔ بہترین فلم کو 15،000 یورو(17،000 ڈالرز) سے نوازا جائے گا۔
فیسٹیول کے دوران آٹھ فلمیں کٹیگری میں شامل ہوں گی جو 14 سے 21 جون تک آن لائن منعقد ہو گا۔ آخر میں اختتامی اور ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ فیسٹیول اختتام پزیر ہو گا۔
منتظمین کے مطابق ، فیسٹیول کے دوران 50 سے زیادہ فلمیں آن لائن دکھائی جائیں گئیں۔
انادولو ایجنسی گلوبل کمیونیکیشن کی شراکت داری کے ساتھ اس فیسٹیول کو ترکی کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت کی طرف سے حمایت حاصل ہے اور ترکی کے ایوان صدر کے زیر نگرانی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام اس کا اہتمام کیا گیا۔