آرگنائزرز نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا بین الاقوامی گولڈن بول فلم فیسٹیول مشرقی صوبہ عدانا میں 13 سے 19 ستمبر کے درمیان منعقد ہوگا۔
عدانا کے مئیر زیدان کرالر ایس فیسٹیول کا انعقاد کریں گے۔
زیدان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ترکی کا سب سے معزز فلم فیسٹیول ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فیسٹیول کا 28واں ایڈیشن کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
اس سال کا اعزازی ایوارڈ ترک اداکار سریف سیزر ، ہالوک بلینر اور ڈاریکٹر یاوز ترل کو دیا جائے گا۔
انکی ویب سائٹ کے مطابق ، یہ ترکی کا سب سے پورانے اور طویل عرصے تک چلنے والے فیسٹیول میں سے ایک ہیں۔
یہ فیسٹیول ڈاریکٹر یلماز گونے سے متثر ہو کر شروع کیا گیا تھا جنہوں نے 1982 میں گولڈن پالم فار یول ایوارد جیتا تھا۔
Tags: ترکی گولڈن بول فلم
